ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی : ایمبولینس کی ٹکر سے بائک سوار شدید زخمی

اُڈپی : ایمبولینس کی ٹکر سے بائک سوار شدید زخمی

Sun, 12 Mar 2023 19:34:43    S.O. News Service

اُڈپی کاپ 12 / مارچ (ایس او نیوز)  ایمبولینس کی ٹکر  سے ایک بائک سوار شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے منی پال  اسپتال میں منتقل کیا گیا  ہے۔ حادثہ کاوپ  نیشنل ہائی وے 66 پر اتوار کو پیش آیا۔

    زخمی بائک سوار کی شناخت اوچیلا کے رہنے والے رتیش دیواڈیگا کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جس ایمبولینس نے  بائک کو ٹکر ماری وہ اوچیلا سے اڈپی کی طرف جا رہی تھی ۔ ایمبولینس کی ٹکر لگتے ہی رتیش اچھل کر سڑک پر جا گرا جس کی وجہ سے اس کے سر پر گہری چوٹ آئی ۔ مقامی طور پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کاوپ پرائمری ہیلتھ سینٹر کی ایمبولینس پر زخمی کو منی پال منتقل کیا گیا ۔

نیشنل ہائی وے پر تار کول بچھانے کا کام چل رہا ہے اس لئے منگلورو - اڈپی روڈ پر چل رہی ٹریفک کا رخ بدل دیا گیا ہے اور سنگل روڈ پر موٹر گاڑیاں چل رہی ہیں ۔ حادثہ کی خبر ملنے پر کاوپ ایم ایل اے لالاجی آر منڈن نے جائے وقوع پر پہنچ  کرجائزہ لیا اور غیر منصوبہ بند طریقے سے سڑک مرمت کا کام جاری رکھنے پر ٹھیکیدار کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ 

    کاوپ پولیس اسٹیشن کے عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرتے ہوئے ایمبولینس اور اس کے ڈرائیور کو تحویل میں لیا ۔ 


Share: